14 اگست 2014 - 14:43
دھشتگردوں کے حامیوں کا اعتراف، ریف دمشق میں فوج کی کامیابیوں میں پیشقدمی

شام میں سرگرم دہشتگردوں کے حامیوں نے صوبے ریف دمشق میں فوج کی کامیاب پیشقدمی کا اعتراف کیا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کی العہد نیوز کی رپورٹ کے مطابق شام میں سرگرم دہشتگرد گروہوں کے حامیوں نے اعتراف کیا ہے کہ صوبے ریف دمشق کے علاقے الملیحہ کے 80 فیصد علاقوں پر شام کی فوج کا کنٹرول ہے اور دہشتگرد مسلسل پسپائی اختیار کررہے ہیں۔ العہد کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے دہشتگردوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے اور دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فوج کی مکمل نظر ہے۔ صوبہ ریف دمشق کے علاقے الملیحہ میں سیکڑوں دہشتگرد شام کی فوج کے محاصرے میں ہیں۔ الملیحہ کے بعض علاقوں پر دہشتگرد گروہوں جبھۃ النصرہ اور جیش الاسلام نے قبضہ کر رکھا تھا۔ واضح رہے کہ شام میں دہشتگردوں کے خلاف فوج کا وسیع آپریشن جاری ہے اور شام کی فوج کو مسلسل کامیابیاں حاصل ہورہی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲